عمران خان کے الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، آئی ایس پی آر

0
92

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے کسی ثبوت کے بغیر انتہائی غلط الزام لگائے ہیں۔ ایک سال سے وتیرہ ہے فوج اور افسروں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ متعلقہ سیاسی رہنما یہ جھوٹ بولنا بند کریں یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پارک آرمی کے سینئر افسران کے خلاف ہرزہ سرائی بغیر کسی ثبوت کے حاضر سروس پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ گزشتہ ایک سال سے ایک مستقل طے شدہ طریقہ کار کے تحت فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ متعلقہ سیاسی رہنما قانونی راستوں کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ ادارہ پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں