پاکستان کی قابل فخر دو بیٹیاں

0
59

کراچی: دائیں طرف چترال کے علاقے یارخون سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زبیدہ سارنگ ہیں جو عالمی شہرت یافتہ  آئی سرجن ہیں۔ وہ پہلی پاکستانی ہیں جن کی کتاب کو بک اتھارٹی نے اپنی لسٹ میں شامل کیا ہے۔ بک اتھارٹی بزنس، ٹیکنالوجی اور سائنس پہ لکھی کتابوں کے معیار جانچنے کا دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ڈاکٹر زبیدہ کی کتاب کو دنیا میں آنکھ کے متعلق لکھی گئی کتابوں میں اب تک کی سب سے بہترین کتاب قرار دیا گیا ہے۔ ان کی یہ کتاب پہلے ہی ایمازون پہ بھی ٹاپ بیسٹ تھری سیلر میں شامل ہے۔

بائیں طرف شہزادی زارا نعیم ڈار ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ انھوں نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس یعنی اے سی سی اے کی طرف سے دیئے گئے مالی رپورٹنگ کے امتحان میں دنیا بھر کے تمام اسٹوڈنٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں