سندھ میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر ملازمتوں کی منظوری

0
39

کراچی: سندھ  میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر 318 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلا، سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک تھے۔

سید ممتاز علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ اب تک فوتی کوٹا عملدرآمد پر 6777 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ 

 محکمہ صحت میں 48، روینیو میں 7 اور محکمہ بلدیات میں 45، اسکول ایجوکیشن میں 110، ورکس سروسز میں 8 ملازمتوں کی منظوری دی ہے جنکہ محکمہ ایکسائیز میں 8،  محکمہ خوراک میں 5، کالج ایجوکیشن میں 10، پاپولیشن میں 2، محکمہ قانون میں 1, آبپاشی میں 50 ملازمتوں کی منظوری دی ہے۔

محکمہ داخلا میں 1, اینٹی کرپشن میں 1، لائیو اسٹاک 4، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 3، محکمہ ثقافت میں 1، اولاد میں 1 اور محکمہ زراعت میں 12 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جو کیس پہلے منظور کئے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں