عمران خان مجبور ہوکر وقت سے پہلے خود ہی الیکشن کا اعلان کرے گا، منظور وسان کی پیش گوئی

0
161

کراچی: مشیر زراعت منظور۔حسین وسان نے نئی پیش گوئیاں کردی۔ منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہونگے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں اور جی ڈی اے کانام ختم ہوجائیگا۔

فنکشنل لیگ بحال ہونے کا جلد اعلان کیاجائیگا اور الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے۔ مشرف والا کھیل کھیلا جائیگا اور وقت سے پہلے عمران خان مجبور ہوکر خود الیکشن کا اعلان کریں گے۔ شیخ رشید جیسے وزراء دوسری پارٹی میں جائیں گیں ان کو اپوزیشن میں نہیں اقتدار میں رہنا ہے پارٹی تبدیل کریں گے اور عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائے گا جو بولے گا وہ پھنسے گا۔

منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ آگے چلکر عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف ہونگے۔ نواز شریف کے اوپر کیسز ہیں اور ن لیگ میں دو نظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہورہا ہے۔ مولانا نے جو تحریک چلائی کامیاب ہوا، یہ سال ان کے لئے مشکل رہے گا پکڑ دھکڑ ہوگی۔ اب فیوچر بلاول بھٹو زرداری کا ہے اور بلاول بھٹو نوجوان ہے اس نے ہی وزیراعظم بننا ہے باقی عمران خان اور نواز شریف ستر سال کراس چکے ہیں۔ پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہے اسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، ہوسکتا ہےکہ عمران خان ارلی الیکشن کا اعلان کرے۔عمران خان 2022 میں الکیشن کا اعلان کریں گے اور عمران خان غلط فہمی کا شکار ہے۔ عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتا اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں