سندھ حکومت اور ٹڈاپ کا ایکسپو سینٹر حیدرآباد فعال کرنے کا فیصلہ

0
131

کراچی: سندھ حکومت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے ایکسپو سینٹر حیدرآباد کو فعال کرنے کا فیصلا کیا ہے اور اس سلسلے میں  ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے حیدرآباد ایکسپو سنٹر  کی بحالی کے ایم او یو پر دستخط کئے۔

سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد تقریب  کی صدارت چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو عارف احمد خان نے کی۔ تقریب میں سیکریٹری ٹڈاپ احسن منگی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ڈپٹی سیکریٹری جاوید نبی کوسو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر  چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا سب سے بڑا معاشی مرکز ہے اور یہ دیگر شہروں کے لئے بھی اقتصادی مرکز ہے۔ ایکسپو سینٹر میں مقامی زرعی پیداوار، مویشیوں کی صنعت، دستکاری اور مقامی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا۔  ایکسپو سینٹر حیدرآباد قومی اور بین الاقوامی صنعتوں کے لئے اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔ حکومت سندھ ایکسپو سینٹر کے لئے انتظامی سہولت فراہم کرے گی اور حیدرآباد ایکسپو سینٹر کی بحالی سے مقامی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

تقریب میں ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو عارف احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کا  ایکسپو سنٹر کراچی کو سنبھالنے اور متعدد بین الاقوامی اور ملکی صنعتوں کو فروغ دینے کے تقاریب کے انعقاد کا تجربہ یے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں