پانچ ماہ میں 600 ‘ٹھرکی’ کچے کے ڈاکوؤں سے بچائے گئے، آئی جی سندھ

0
98

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کندھکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمور، شکارپور اور گھوٹکی میں پہلے ڈاکو زبردستی اغوا کرتے تھے، اب ہنی ٹریپنگ کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ 6 ماہ میں 529 ٹھرکیوں کو ہنی ٹریپنگ سے بچایا ہے، یہ لوگ چیٹنگ میں لڑکیوں سے تعلقات بڑھاتے تھے پھر لڑکی مقررہ مقام پر بلاتی تھی اور ان کو اغوا کی کوشش کی جاتی تھی۔ پولیس نے کچے کے علاقوں کو سیل کیا ہوا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھرپور طاقت سےجرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے، گھوٹکی اور سکھر میں اغوا کی وارداتیں زیرو کر دیں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پریا کماری کے کیس میں جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، امید ہے وہ جلد بازیاب ہوں گی، ضلع کشمور کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، اسلحہ کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی کام کر رہی ہے جلد قابو پالیا جائے گا۔

سندھ پولیس نے 6 سو ٹھرکی بچا لئے لیکن ڈاکوِئوں کو پکڑنے میں نکام رہی جو ان ٹھرکیوں کو ٹریپ کر رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں