شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش کی صورتحال، بجلی بحران شدید

0
51

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش، بجلی بحران شدید ہوگیا۔ فجر کے بعد بارش شروع ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ کے الیکٹرک کے نوسو سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے بجلی معطل ہے اور مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔

صارفین کا بتانا ہے کہ لیاری گلستان کالونی میں صبح چھ بجےسے بجلی غائب ہے۔ گڈاپ ٹاون میں صبح ساڑھے پانچ بجے سے بجلی بند ہے، بلدیہ ٹاون میں صبح چھ بجےسے بجلی معطل ہے، سرجانی ٹاون میں صبح چھ بجےسے بجلی غائب ہے۔ کلفٹن کے مختلف بلاکس میں صبح ساڑھے چھ بجے سے بجلی بند ہے، ڈی ایچ اے کے مختلف فیزز میں صبح چھ بجے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ کی بجلی صبح آٹھ بجےسے غائب ہے، علاقے میں ہلکی بوندا باندی ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی۔ کورنگی کے مختلف سیکٹرز کی بجلی صبح سات بجے سے معطل ہے، پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں صبح ساڑھے سات بجےسے بجلی بند ہے۔ گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں صبح سات بجے سے بجلی غائب ہے، ناظم آباد بلاک ون میں رات تین بجےسے بجلی معطل ہے۔

کے الیکٹرک شکایتی مرکز کمپلین بھی درج نہیں کررہا، سسٹم پرابلم کررہا ہےاس لیئے کنزیومر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں، شکایتی مرکز کا جواب یہ ہے۔

اورنگی شاہ ولی اللہ کالونی میں صبح ساڑھے سات بجے سے بجلی بندہے، ایف بی ایریا بلاک بیس میں صبح چھ بجے بجلی غائب ہوئی۔ گلستان جوہر بلاک تیرہ میں صبح سات بجے سے بجلی بند ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں