وطنِ عزیز میں جاری دہشت گردی کی حالیہ لہر گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسی قرار، آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم، قومی سلامتی کونسل کا اعلامیہ

0
56

کراچی: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں اعلی سول و عسکری قیادت اور حساس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قومی سلامتی کمیٹی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی جی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی، ملک میں عام انتخابات ایک ہی روز کرانے سے متعلق صوبوں کی آرا بھی لی گئی، سیکورٹی اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹری بریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیکورٹی کی صورتحال پر غور کیا اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف مشن میں زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں قومی سلامتی کونسل نے وطنِ عزیز میں جاری دہشت گردی کی حالیہ لہر کو گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کو قرار دے دیا۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ نرم گوشہ، انہیں جیلوں سے نکالنا اور افغانستان سے بلا کر پاکستان میں آباد کرنا سنگین غلطی قرار، آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم کیا گیا۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو افغانستان سے لاکے بسایا گیا۔ اُن سے نرم گوشہ رکھنے والوں کی پالیسی عوامی خواہشات کے بالکل منافی ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی مذمت کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں