برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن کی جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین کے ہمراہ وزیر خارجہ سے ملاقات

0
29

اسلام آباد: برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین کی جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ اور بین الاقوامی فورمز پر سفارتی کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر لارڈ قربان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ سمیت دنیا کی اہم پارلیمان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث، عالمی برادری کی جانب سے ہمارے موقف کی توثیق ہے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کامیاب ویبینار کے انعقاد پر، جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اور غیر آئینی اقدامات کو دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث ہندوستان میں مقیم تمام اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارت سرکار کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا موثر ادا کرے۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو لکھے گئے حالیہ خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں