قطر میں مولانا فضل الرحمن کی حماس کے سربراہ سے اہم ملاقات

0
23

کراچی: قطر میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مظلوم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت تعاون اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

حماس کی قیادت کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے پاکستان میں مؤثر آواز بلند کرنے اور ان کے لئے مالی تعاون پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ملاقات میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو قائد جمعیت کے معتمد خاص مفتی ابرار احمد بھی شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں