کم سن لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کا سر قلم

0
124

جدہ: ساحلی شہر جدہ میں کم سن لڑکوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے جرم میں ملوّث شخص کا ہفتے کے روزسرقلم کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عمر بن عبداللہ بن عبیداللہ البرکاتی کو نابالغ لڑکوں کو لالچ دے کر اغوا کرنے، ان کے ساتھ جنسی زیادتی اور انھیں نقصان پہنچانے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا تھا، وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوجداری عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی۔ اس کے بعد عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایک شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں