کیا جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مشیر عالم کے رشتہ دار ہیں؟، سپریم کورٹ کی وضاحت

0
103

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محمدعلی مظہر سپریم کورٹ کے جج مشیرعالم کے رشتہ دار نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے گزشتہ روز کے اجلاس میں غلط تاثر دیا گیا جس کامقصد جج صاحبان کے وقار پر سوال اٹھانا ہےجو کہ افسوسناک امرہے۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس محمدعلی مظہرکی سپریم کورٹ تقرری سے متعلق 28 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس محمدعلی مظہر سپریم کورٹ کے جج مشیرعالم کے رشتہ دار نہیں ہیں اور بعض اخبارات میں اس حوالے سے شائع خبروں میں غلط تاثر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں