عمران خان کو کسی بھی صورت کسی بھی قیمت پر این آر او نہیں دیا جائے گا، متحدہ اپوزیشن کا واضع جواب

0
60

اسلام آباد: ‏اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم خان نے اپوزیشن سے محفوظ راستہ (این آر او) مانگا ہے اور اہم شخصیت نے عمران خان اور شہباز شریف کو پیغام پہنچایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد واپس لیں میں اسمبلی تحلیل کر دونگا جس پر ‏متحدہ اپوزیشن نے واضع جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر این آر او نہیں دیا جائے گا۔

دوسری طرف مسلم لیگ نے رہنما نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‏کپتان اب متحدہ اپوزیشن سے این آر او مانگ رہا ہے۔ اللہ کی شان جو کل تک رعونت سے کہتا تھا میں انہیں این آر او نہیں دونگا اب اپنے لئے این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں