بحریہ ٹائون دھرنے کے باعث دونوں اطراف کی ٹریفک کی روانی متاثر

0
44

کراچی: ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون کے مطابق بحریہ ٹائون کراچی کے مقام پر سندھ ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی وجہ سے موٹر وے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دھرنے کے باعث دونوں اطراف کی ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی باعث  ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

حیدرآباد سے آنے والی ٹریفک کو کاٹھوڑ کے مقام سے گلشن حدید کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ کراچی سے آنے والی ٹریفک کو براستہ ملیر کینٹ روڈ سے شاہراہ فیصل کی جانب بھیجا جا رہا ہے

عوام سے گزارش ہے کہ M 9 پرغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے 130 ہیلپ لائن  یا ہم سفر اپلیکشن کو استعمال کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں