صوبائی وزیر کا سائیٹ ایسوسی آف انڈسٹری کے دفتر میں آمد

0
32

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا سائیٹ ایسوسی آف انڈسٹری کے دفتر میں آمد، اہم اجلاس کی صدارت کی اور سائیٹ کے روڈز کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے سمیت سائیٹ ایسوسی ائیشن دفتر میں کرونا ویکسین ڈیسک کا معائنہ سمیت سائیٹ سیکورٹی سسٹم ودیگر سیکشن کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر اہم ڈی سائٹ منور علی مہیسر، چیف میگا پراجیکٹ پی اینڈ ڈی  نجیب احمد، انجنئیر سائٹ نبیل احمد، صدر سائیٹ ایسوسی ایشن عبدالھادی، جاوید بلوانی سمیت دیگر عھدیدارن موجود تھے۔ سائیٹ میں 17 روڈز کی تعمیراتی کام پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا تعمیراتی کام جلد مکمل کروایا جائے گا۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ صنعت کار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے جانب سے سائیٹ میں ایک بلین روپیہ کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کرنے پر شکرگذار ہیں۔ سائیٹ ایسوسی ائشن میں کورونا ویکسین ڈیسک کا کام تسلی بخش ہے۔ سندھ حکومت صنعتی ترقی کے لئیے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں