ترجمان سوئی سدرن کا شہر قائد میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کا اعتراف

0
32

کراچی: ترجمان سوئی سدرن نے شہر قائد میں گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر انتہائی کم ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ سسٹم کی گیس ڈیمانڈ 1270 ایم ایم سی ایف ہے اور کمپنی کو۔سپلائی کیلئے 1013 ایم ایم سی ایف گیس مل رہی ہے جس کے باعث شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی کو 640 ایم ایم سی ایف گیس فراہم کر رہے ہیں اور شہر قائد میں گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں سردیوں کے آغاز سے قبل ہی کراچی میں گیس کا بحران جاری ہے اور موسم سرما میں گیس بحران انتہائی شدید ہو گیا جس کے باعث شہری۔لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں