جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرز کے زیر اہتمام مزار قائد پر پروقار تقریب

0
29

کراچی: جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرز کے زیراہتمام مزار قائد پر پروقار تقریب کا انعقاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد جشن آزادی کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نےتقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  تقریب میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری، آئ جی سندھ، سینئر سول وعسکری حکام اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران کوڈ ایس او پیز کو ملحوظ ِخاطر رکھا گیا۔  تقریب کے دوران یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی ڈوکومینٹری بھی دکھائی گئی۔ بچوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا۔

کور کمانڈر کراچی نے نمایاں سماجی خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقریب میں پاکستان کی  سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان کی 74ویں یوم آزادی کی مناسبت سےکیک بھی کاٹا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں