اسٹیل ٹائون تھانے میں مردہ مرغیوں سے بھری سوزوکیوں سے تعفن پھیل گیا، پولیس نے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے انٹیروگیشن شروع کردی

0
129

کراچی: دو روز قبل گلشن حدید سے مردہ مرغیوں کی دو سوزوکیاں ملزمان سمیت پکڑی گئی، ایس ایچ او اسٹیل ٹائون نند لال نے مردار مرغیوں سے بھری گاڑیوں کو اسٹیل ٹائون تھانے منتقل کرکے ایف آئی آر درج کرلی تاہم گرمی کی وجہ سے مردہ مرغیوں سے بھری سوزوکیوں سے تعفن پھیل گیا۔

اسٹیل ٹائون تھانے میں کھڑی سوزوکیوں سے بدبو تھانے کی مسجد سمیت روڈ تک آنے لگی ہے جبکہ بدبو سے نمازیوں اور تھانے میں آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری طرف اسٹیل ٹائوم پولیس نے ملزم رضوان ولد محمد ابراہیم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 364/2023 بجرم دفعہ 269/270 ت پ درج کرلی تھی اور پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ حاصل کرکے مذید انٹیروگیشن شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں