فراڈیوں کا موبائل فون پر دھوکہ دینے کا نیا طریقہ

0
193

کراچی: موبائل فون پر نوسربازی، فراڈ اور بینک ڈیٹا چوری کرنے کا سلسلہ اب بھی زور شور سے جاری ہے۔ نوسرباز اور فراڈیے نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں۔ ماضی میں بینک کا نمائندہ بن کر، زمین میں پوشیدہ سونا نکلنے اور اس میں شراکت داری، موبائل کمپنی کا نمائندہ بن کر، تھانے سے تعلق اور رشتہ دار کو پکڑنے اور رقم طلب کرنے، ٹی وی شو میں خطیر رقم اور گاڑی جیتنے۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقم نکلنے، انعامی اسکیموں اور دیگر کئی دوسرے میسیجز اور فون کر کے رقم ہتھیانے کا سلسلہ تو جاری ہی ہے اور اب ایک اور نیا طریقہ شروع ہوا ہے کہ شکار کے موبائل پر ایک نمبر سے میسج آتا ہے کہ ‘آپ کی نوکری کی درخواست ہماری فرم نے منظور کر لی ہے۔ اگر آپ ہماری کمپنی جوائن کریں گے تو آپ گھر بیٹھے ساڑھے سات ہزار روپے روزانہ کما سکتے ہیں’۔ اس سلسلے میں میسج میں دی گئی ویب سائٹ پر رابطہ کریں یا پھر دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں (یہ وہ نمبر نہیں ہوتا جس سے میسج کیا گیا ہوتا ہے) جیسے ہی شکار ویب سائٹ کو کھولتا ہے یا فون کرتا ہے اس کی تمام نجی معلومات بشمول بینک اکاؤنٹ اور ایزی پیسہ کی تفصیلات اس فراڈیے کے کمپوٹر اسکرین پر ظاہر ہو جاتی ہیں اور مالی نقصان اور بلیک میل ہونے کے چانسز تقریباً سو فیصد ہو جاتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں