سندھ حکومت شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ناصر شاہ

0
77

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یوم شہدائے پولیس پر شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور امن قائم کرنے کی خاطر سندھ پولیس کے اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ شہدائے پولیس کے لواحقین کے لئے حکومت سندھ اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ اسٹاک ایکسینج حملے کو ناکام بنانے میں سندھ پولیس اہلکاروں نے کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

حکومت سندھ پولیس کے سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور ملکی سلامتی میں پولیس جوانوں کی قربانیوں کا اہم کردار ہے۔ پولیس کے محکمے کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں