لاہور میں آٹے کی پیٹی سے دوکمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

0
124

لاہور: ملت پارک کے علاقے اسلام آباد کالونی میں گھر میں آٹے کی پیٹی سے دو بھائیوں 3 سالہ راحیل ساجد اور 5 سالہ ارتضیٰ ساجد کی لاشیں ملی ہیں۔دونوں بچے گزشتہ دو دن سے لاپتہ تھے۔ بچوں کے گھر والوں نے تھانہ ملت پارک میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرارکھی تھی۔ واقعہ قتل ہے یا پھر بچے کھیلتے ہوئے آٹے کی پیٹی میں جا گھسے، پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں