رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں عذیر بلوچ بری

0
40

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس فیصلہ سنادیا۔ پراسیکیوشن ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا۔

عدالت نے ملزمان عذیر بلوچ اور ایم کیو ایم کے شیخ شیر محمد کو بری کردیا۔ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا ہے۔

عابد زمان ایڈووکیٹ وکیل عذیر بلوچ نے عدالت کے روبروں کہا کہ عذیر بلوچ کے خلاف استغاثہ ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے، لہذا عذیر بلوچ کو بری کیا جائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دو اہلکاروں اعجاز اور ناصر کو اغواء کےبعد قتل کیا تھا۔ ملزموں نے مقتولین کی مسخ شدہ نعشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دی تھیں۔ ملزموں کے خلاف پاک کالونی تھانے میں دوہرے قتل کیس کا مقدمہ درج ہے اور قتل کا مقدمہ 2013 میں درج ہوا تھا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں