3نومبر پاکستان میں میڈیا کی آزدی پر حملے کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کے یو جے

0
25

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے 3 نومبر کو پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے خلاف ایک سیاہ دن قرار دیا ہے جب 2007 میں ایک آمر نے میڈیا پر شب خون مارتے ہوئے تمام چینلز کو بیک جنبش قلم بند کردیا تھا۔

کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے کی جو کوششیں شروع ہوئی تھیں وہ آج بھی جاری ہیں لیکن صحافی نا اس وقت جھکے تھے اور نا آج جھکیں گے۔ 3 نومبر2007 کو شروع ہونے والی احتجاجی تحریک پاکستان کی ان چند تحاریک میں سے ایک ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ پرویز مشرف کی جانب سے میڈیا چینلز کو بند کرنے کے خلاف صحافیوں کی احتجاجی تحریک 87 دن جاری رہی جس کے دوران پہلی بار سینکڑوں صحافیوں کو ایک ساتھ کراچی پریس کلب سے گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا لیکن اس کے باوجود تحریک ناصرف جاری رہی بلکہ اپنے منطقی انجام تک پہنچی اور آمر کو تمام میڈیا چینل بحال کرنا پڑے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں بھی میڈیا کو ایک ان دیکھی سنسر شپ کا سامنا ہے صحافیوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے اور میڈیا ہاوسز پر مختلف طریقوں سے دباو ڈالا جارہا ہے بیان میں ارباب اقتدار و اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ماضی سے سبق سیکھیں اور میڈیا کو دبانے کی کوششیں ترک کردیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں