گرین لائن بسیں رواں سال دسمبر میں کراچی کی سڑکوں پر دوڑیں گی، گورنر سندھ

0
90

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بسیں رواں سال دسمبر سے آنا شروع ہو جائیں گی۔

گورنر سندھ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں سندھ میں تعمیر وترقی کے وفاقی منصوبوں میں پیشرفت، شہر قائد میں پانی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

گورنر سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے،سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،گرین لائن بسیں اس سال دسمبر سے آنا شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کے فور پانی کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے، ہر حال میں مکمل کریں گے،سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کے فور پر ریویو کمیٹی کی سفارشات 4 ماہ کے بعد بھی موصول نہیں ہوئیں،وفاقی حکومت کے فور منصوبے کے ضمن میں ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں