پنجاب میں جیل افسران کے تقرر و تبادلے

0
28

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیۓ۔ اشتیاق احمد گل (بی ایس۔18) کے سپرنٹنڈنٹ جیل اوکاڑہ کے آرڈرز منسوخ کردیۓ گۓ ہیں اور جام آصف اقبال (بی ایس۔18) سپرنٹنڈنٹ جیل کے انسپکٹوریٹ آف پرزنز پنجاب کے آرڈرز منسوخ کردیۓ گۓ ہیں۔

جام آصف اقبال (بی ایس۔18) کو سپرنٹنڈنٹ جیل لودھراں تعینات کردیا گیا ہے اور شیخ محمد اکرم (بی ایس۔18) سپرنٹنڈنٹ جیل کا انسپکٹوریٹ آف پرزنز پنجاب لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے۔ محمد ارشد (بی ایس۔17) کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کردیا گیا ہے اور فرخ رشید (بی ایس۔17) کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں