ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج

0
16


کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر کے مطابق ایف آئی آر نمبر 533/23 بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کی گئی ہے۔

خاتون کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا۔

مدعیہ کے مطابق اغوا کرنے والے ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے اور بلال شاہ کااب تک گھر والوں سےکوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں