پنو عاقل پریس کلب کے صدر پریل دایو سمیت تین صحافیوں کے اغوا’ تشدد کے خلاف صحافیوں کا سندھ اسمبلی میں احتجاج

0
57

کراچی: سندھ جرنلسٹس کونسل کے بانی غازی جھنڈیر، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی، پی ایف یو جے کے رہنما صدر سید حسن عباس، سید منور عالم، امداد سومرو، وحید راجپر، شبیر لاشاری، طاہر صدیقی، ودیگر صحافی رہنمائوں نے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو بتایا کہ مسلح ملزمان نے پنو عاقل پریس کلب کے صدر پریل دایو سمیت تین مقامی صحافیوں کو اغوا کرکے انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے، وقوعہ کے وقت تھانہ پنو عاقل کا ایس ایچ او عملے سمیت تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگیا اور گھنٹوں تک تھانہ جدید اسلحہ سے لیس ملزمان کے قبضے میں رہا، صحافیوں کے احتجاج پر ملزمان کیخلاف اغوا کے دو واقعات کی ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں لیکن گذشتہ 4 روز سے سکھر پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کے برعکس انہیں پروٹوکول فراہم کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اس صورتحال میں بااثر ملزمان سے پنو عاقل کے صحافیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں