بھینس کالونی موڑ کے قریب فائرنگ، سستہ آٹا بیچنے والے 2 افراد زخمی

0
25

کراچی: ملیر نیشنل ہائی وے پر سرکاری نرخوں پر سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے آٹا بیچنے والوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد دین محمد ولد میر علی عمر 30 سال اور حسنین ولد پاک علی عمر 30 سال زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں