لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی تصاویر بناتے نوجوانوں سے ٹکرا گئی، ویڈیو وائرل

0
98

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر تصاویر بناتے دو نوجوانوں سے ٹکرا گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ گارڈن سے ماڑی پور جانے والے ٹریک پر گزشتہ روز ہوا اور گاڑی مالک کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتار گاڑی نے ایکسپریس وے پر تصاویر بناتے 2 نوجوانوں کو ٹکر مار دی اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک نوجوان معمولی زخمی ہوا، متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی نہیں کی۔ موٹروے پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق موٹروے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں