شہر کراچی میں وال چاکنگ پر پابندی عاید دفعہ 144 نافذ

0
77

کراچی: کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے کراچی میں ہر قسم کی وال چاکنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عاید کر دی ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع میں نجی اور سرکاری عمارتوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

 کمشنر کراچی نے اس سلسلہ میں نوٹیفیکینش جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق بلدیہ عظمی کے میونسپل کمشنر نے کراچی کمشنر سے وال چاکنگ پر پابندی کی درخواست کی تھی۔

بلدیہ عظمی کراچی نے اس جانب کراچی انتظامیہ کی توجہ دلاتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں بعض سیاسی، مذہبی اور تاجر گروپس بغیر اجازت وال چاکنگ کر رہے ہیں وال چاکنگ کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے۔ وال چاکنگ غلط معلومات پھیلانے کے باعث بھی ہے۔

 کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ وال چاکنگ کے خلاف پابندی کو متعلقہ ایس ایس پی کے رابطہ و تعاون سے نافذ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں