حکومت اداروں کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
143

لاہور: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ ماضی میں ایل ڈی اے کو کرپٹ مافیا نے گھیر رکھا تھا اور اس ادارے کے ساتھ بے دردی سے کھلواڑ کیا گیا۔ ایل ڈی اے شہریوں کے بنیادی حقوق کا نگہبان بننے کی بجائے لوٹ کھسوٹ کا آماجگاھ بنارہا۔ شاہی خاندان کے درباریوں اور حواریوں نے ایل ڈی اے کو اپنی جاگیر بنا کے رکھا اور خوب لوٹ مار کی۔ وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے مافیا کو للکار تے ہوئے ادارے کو مافیاز سے آزاد کروایا اور قانون کے زیر نگرانی کیا۔ شاہی خاندان کے دور میں ظل سبحانی کے کارندے یہاں گل کھلاتے رہے مگر عمران خان نے حکومت میں آ کر چوروں کے آگے بند باندھا۔ حکومت کا پہلے دن سے عزم ہے کہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کو روکنا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں