پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

0
46

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق کی پارٹی صدر سے ملکی کی سیاسی صورتحال اور آنے والے بجٹ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی جرات کو سراہا اور کہا کہ آپ دونوں بھائی اپنے عظیم والد کی سیاسی و عوامی میراث کو قابل فخر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ نوازشریف، شہباز شریف اور پوری پارٹی کو آپ پر فخر ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اور سلمان رفیق نے پنجاب میں خاص طور پر صحت کے شعبے میں مثالی کام کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں