این سی او سی کا سینما گھروں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور

0
45

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا کیسز میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماوں شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور،سینما گھروں، ہالز کے اندر شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹ کو کھولے جانے کے 15 مارچ سے امکانات تھے۔

این سی او سی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈائون ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے نظرثانی کی جائیگی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نیشنل کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات، ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی بارے غور کیا گیا جس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی کے اجلاس میں اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں