کے یو جے کے سینئر رکن، روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
56

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رکن اور روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا انتقال کرگئے اناللّہ وانا الیہ راجعون۔ مدثر مرزا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اہلخانہ شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد گئے ہوئے تھے کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اظہار تعزیت۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں مدثر مرزا کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم صحافت کے آسمان کا ایک روشن ستارہ تھے ان کی اچانک موت کراچی سمیت ملک کی صحافی برادری کیلئے ایک صدمہ عظیم ہے، مدثر مرزا کے پڑوسی اسماعیل نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کو بتایا کہ مدثر مرزا کے بیٹے واثق نے انہیں فون کیا اور کہا کہ والد صاحب فون نہیں اٹھارہے واثق کے کہنے پر ہم مرکزی دروازے سے اندر کودے لیکن گھر اندر سے بھی بند تھا، واثق نے فون پر کہا دروازہ توڑ دیں لیکن ہم نے چابی والے کو لاکر گھر کھولا تو مدثر مرزا اپنے بیڈ پر تھے، انہوں نے چشمہ پہنا ہوا تھا اور موبائل سینے پر رکھا ہوا تھا انہیں فوری طور گلشن اقبال کے نجی اسپتال لے کرگئے جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹرز کے مطابق مدثر مرزا کو انتقال کیے دس سے بارہ گھنٹے گزر چکے تھے، مدثر مرزا کے پڑوسی اسماعیل کا بتانا ہے کہ ان کی میت سرد خانے میں رکھوادی گئی ہے ان کے بیٹا بہو اور اہلیہ 4 بجے کی فلائٹ سے کراچی پہنچ رہے ہیں جس کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں