وزیر اعظم کے پروگرام میں کال کرنے والی مجبور بیوہ کی سن لی گئی

0
37

اسلام آباد: آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں کال کرنے والی مجبور بیوہ کی سن لی گئی۔ گزشتہ روز آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ پروگرام میں کال کرکے اپنی شکایت درج کروانے والی بیوہ خاتون عائشہ بی بی کو انصاف دلوانے کےلئے پولیس کی جانب سے ایکشن لے لیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون عائشہ بی بی کے 4 لاکھ 72 ہزار روپے بقایا جات دلوا دیئے  ہیں۔

بیوہ خاتون کا کہناہے کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ بیوہ خاتون نے وزیراعظم کو کال کے دوران اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران اصغر نامی کرائے دارنے ناصرف ان کے گھر پر قبضہ کرلیا ہے بلکہ پچھلے پانچ سال سے کرایہ بھی ادا نہیں کررہا۔ عمران اصغر نامی کرایہ دار سابقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا بھائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ان بیوہ خاتون کی تکالیف کو سن کر آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ بھی کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں