پچھلے 24 گھنٹے میں 3039 کورونا کے نئے کیسز رجسٹرڈ

0
42

اسلام آباد:معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سربراہ نیشنل  ٹیکنالوجی بورڈ کی میڈیا بریفنگ۔

پچھلے 24 گھنٹے میں 3039 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ کوروناوائرس میں مبتلا25ہزار 271افرادصحت یاب ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے موجودہ کیسز 42742 ہیں اور ملک بھر میں 201 مریض مصنوعی تنفس کی مشین وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 پنجاب  25ہزار 56، سندھ27ہزار 360، خیبرپختونخوا میں9 ہزار540 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ بلوچستان4193، اسلام آباد2418، گلگت بلتستان678، آزاد کشمیر میں251کیسز سامنے آئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹے کے دوران 88افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی  کی بحرانی صورتحال نہیں ہے۔ کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرز میں سے اب تک 28 فیصد پر مریض موجود ہیں۔

سی ای او نیشنل ٹیکنالوجی بورڈ شباہت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسوس مینجمنٹ سسٹم  کے تحت وینٹی لیٹرز کی فراہمی جاری ہے۔ ملک بھر کے ہسپتالوں کو ریسوس مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔

آج سے تمام صوبوں کو ریسوس مینجمنٹ سسٹم تک رسائی حاصل ہو گی۔ سسٹم کے  تحت  تمام صوبوں میں موجود ہسپتالوں میں کورونا کے بیڈز کی دستیابی  کا پتہ چلے گا اور نئی ایپ متعارف کرانے سے مریضوں کو نزدیکی ہسپتالوں میں لے جانا آسان ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں