ناظم جوکھیو قتل کیس، رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

0
36

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔ جام عبدالکریم ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 604 سے کراچی پہنچ گئے۔ جام عبدالکریم کا استقبال صوبائی وزیر امتیاز شیخ رہنما پیپلز پارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے کیا۔

ایف آئی اے امیگریشن زرائع کے مطابق حفاظتی ضمانت پر ہونے کے باعث ایف آئی اے نے جام عبدالکریم کو گرفتار نہیں کیا۔

گزشتہ روز ناظم جوکھیو کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

زرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ بھی استعمال کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں