شوگر اسکینڈل، بروکرز نے ایف آئی اے کی پہلی طلبی ہوا میں اُڑا دی

0
23

کراچی: شوگر اسکینڈل میں ایف آئی اے کی پہلی طلبی پر کوئی بھی بروکر پیش نہ ہوا۔

ایف آئی اے کا سٹّہ بازوں کو تمام ذاتی و کاروباری بینک اکاؤنٹس کی فہرست بے نامی اکاؤنٹس کی فہرست ہمراہ لانے اور سٹّہ بازوں کو ایف بی آر/ ایمنیسٹی میں ظاہر کیے گئے تمام فیملی/ بے نامی اثاثہ جات کی فہرست ہمراہ لانے کا حکم دیا گیا ہے تھا۔ سٹّہ بازوں کو ایک سال کے دوران اندرون و بیرون ملک کی تمام ٹی ٹیز کی فہرست ہمراہ لانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

 ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف آٸی اے کراچی زون نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف اعلیٰ سطحی کارواٸی شروع کررکھی ہے۔ ایف آئی آر میں مشہور بروکر و سٹہ مافیا سرغنہ جگل کشور منگارام سمیت 23 بڑے بروکرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھندے میں تمام بڑے شوگر گروپ سٹہ بازی کی پشت پناہی میں شامل ہیں۔

 ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سٹہ مافیا نے تین واٹس ایپ گروپ بنائے ہوئے تھے، ان گروپس میں پاکستان شوگر گروپ، دوسرا شوگر مرچنٹ گروپ اور تیسرا شوگر ٹریڈ گروپ تھا۔ سٹہ مافیا ان تینوں گروپس کے ذریعے چینی بحران اور قیمتوں کا اتار چڑھاؤ کرتا تھا،

انہوں نے چینی کی مقررہ قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کی، اور 69 روپے کلو والی چینی90 روپے میں فروخت کرتے رہے، سٹہ مافیا نے 110 ارب روپے کا فراڈ کیا، سٹہ مافیا انہی تینوں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ملک بھر میں چینی اپنے ریٹس پر فروخت کرتے رہے۔

 میرپورخاص ڈویژن میں تمام چینی کے سٹہ باز بروکرز روپوش ہوگئے ہیں، فون نمبرز بھی بند کر دیئے گئے ہیں اور بیشتر کا بیرون ملک فرار ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں