معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0
32

میاں چنوں: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جوان بیٹے کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے اور جنازے میں شرکت کرنے پر آپ عوام کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرا بیٹا بہت نیک اور پیارا تھا، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں، ہمیں پتہ ہے زندگی کا دھاگہ ایک دن ٹوٹے گا، میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر مجھ حوصلہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخرت کی تیاری ضروری ہے، اگر اللہ راضی ہے تو موت خوبصورت تحفہ ہے اور ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھو، میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا اور میرا بیٹا اکثر کہتا تھا بابا میں اللہ سے ملوں گا، میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں