گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری

0
22

اسلام آباد: ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی۔ کل ای سی سی کے اجلاس میں باقاعدہ حتمی منظوری دی جائے گی۔ گھریلو اور کمرشل سمیت صنعتی صارفین کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے 100 سے 200 فیصد اضافہ ہوگا۔

ایکسپورٹ پروسیس 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ایکسپورٹ کیپٹو پاور 2400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جنرل انڈسٹری نان ایکسپورٹ 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جنرل انڈسٹری کیپٹوپاور 2500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سی این جی 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ایکسپورٹ پروسیس اور کیپٹو کے علاوہ جنرل انڈسٹری کو بھی کچھ ریلیف مل گیا اور لابنگ کام آگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں