گورنر پنجاب کی زیر صدارت پاک اتھارٹی پنجاب برائے راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس

0
70

لاہور:  گورنر پنجاب چوہدری سرور محمد سرور کی صدارت میں اب پاک اتھارٹی پنجاب برائے راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے کنوینر ایم این اے صداقت علی عباسی اور چئرمین آب پاک پنجاب اتھارٹی ڈاکٹر شکیل نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی  کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے مربوط پالیسی تشکیل دی جائے گی اور بڑی آبادیوں کو فلٹریشن پلانٹس دیے جائیں گے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کے پینے کے صاف پانی کو ایک مشن سمجھتے ہیں ان کی پوری کوشش ہوگی موجودہ دور میں پنجاب کے زیادہ سے زیادہ علاقوں تک پینے کے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

صداقت علی عباسی نے اس موقع پر کہا خطہ پوٹھوہار میں پینے کے پانی کے شدید مسائل ہیں اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے گی جس میں فوری، قلیل مدتی اور طویل مدتی فراہمی آب کے منصوبے شامل جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں