عیدالاضحی پر قربانی کی کھال جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

0
340

کراچی: عیدالاضحی پر قربانی کی کھال جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ لازمی قرار اور کیمپ لگا کر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ پرچم لگانا اور لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات پر بھی پابندی ہوگی۔ عید قرباں پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے اور عید کے تینوں روز اسلحے کے اجازت نامے منسوخ ہونگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں