زکریا ایکسپریس میں بھارتی طرز کا خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تینوں ملزم گرفتار

0
414

کراچی: ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس ٹرین 26 ڈاؤن میں مظفر گڑھ کی رہائشی خاتون کے ساتھ روہڑی کے قریب ٹرین عملہ کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے تین ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقامی اخبار میں خبر کی اشاعت کے بعد ڈی ایس ریلوے کراچی نے خاتون کو رپورٹ درج کروانے کی درخواست کی۔ متاثرہ خاتون سے زیادتی کی خبر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور ریلویز پولیس نے زیادتی کے واقعہ کے متعلق متاثرہ خاتون سے خود رابطہ کیا۔

ستائیس مئی کو ملتان سے کراچی جانے والی ٹرین میں اورنگی ٹاؤن کی رہائشی متاثرہ خاتون ملتان سے کراچی بذریعہ پرائیویٹ ٹرین 26 ڈی این بہاؤالدین زکریا ایکسپریس پر سفر کر رہی تھی۔ مسافر خاتون کو نجی کمپنی کی ٹرین میں ٹکٹ چیکرز نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاتون نے معاملے کے بارے میں کسی کو مطلع نہ کیا۔

روڑی اسٹیشن پر ٹکٹ چیکرز کمپارٹمنٹ مینجر عاقب، زاہد اور زوہیب نے زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون کو ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے اے سی کلاس میں لے گئے تھے اور ملزمان نے متاثرہ خاتون کیساتھ دوران سفر زیادتی مارپیٹ بھی کی۔ ٹرین بہاؤالدین زکریا کی سیکیورٹی اور انتظامیہ پرائیویٹ کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

کراچی سٹی اسٹیشن پر ریلوے پولیس کی خاتون اہلکار خاتون کو ہیلپ سینٹر لائیں جس کے بعد خاتون اپنے شوہر کے ساتھ تھانے گئیں لیکن واقعے کی رپورٹ درج نہیں کروائی۔ بعد آزاں ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آئی جی ریلویز فیصل شاہکار ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق زکریا ایکسپریس واقعہ میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان زوہیب، زاہد اور عاقب واقعہ سامنے آمنے پر فرار تھے۔

بہاوالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون مسافر سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر ‏وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ٹرین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ خواجہ سعد رفیق نے ایس ایس آر گروپ کے زیر انتظام چلنے والی بہاالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے پولیس کا نامزد ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں