صحافی پر تشدد کا معاملہ، ایس ایچ او لیاقت آباد سمیت سب انسپکٹر عابد شاہ معطل

0
50

کراچی: اپڈیٹ شہباز خان تشدد کیس میں ایس ایچ او لیاقت آباد راشد علی اور ایڈیشنل ایس ایچ او اب شاہ کو معطل کردیا گیا۔

لیاقت آباد کے علاقے میں رات گئے کوریج کے دوران دنیا نیوز کے سینئر رپورٹر شہباز خان پر ایس ایچ او لیاقت آباد راشد علی اور ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد عابد شاہ کی جانب سے تشدد، بدتمیزی اور موبائل میں بیٹھا کر تھانے منتقل کرنے کیخلاف کرائم رپورٹرز کے رہنما ایس ایس پی سینٹرل آفس پہنچے، ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کی جانب سے پہلے شہباز خان کو مکمل طور پر سنا گیا اس کے بعد واقعے میں ملوث دونوں افسران کو بلا کر بیانات لئے گئے جس کے بعد ایس ایچ او لیاقت آباد اور ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق تین روز کے اندر مکمل طور پر غیر جانبدارانہ محکمہ جاتی انکوائری کرکے مذید کارروائی کی جائے گی، ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کی جانب سے شہباز خان اور ملاقات کیلئے آنیوالے تمام صحافیوں کو مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں