ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کی کراچی کی کارروائی

0
85

کراچی (امتیاز شاہ) ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ غلام علی بابر کر گرفتار کرلیا گیا جبکہ غیرملکی محمد معین اور نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام علی شاہ کی تلاش میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا غلام علی بابر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد شاہ اور  غیر ملکی شہری  محمد معین کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 133/2021 درج کر لیا گیا۔ مذکورہ مقدمہ نادرا حکام کی تحریری شکایت پر درج کیا گیا۔

 نادرا افسران  کی معاونت اور  ملی بھگت سے غیر ملکی شہری محمد معین نے دھوکا دہی اور حقائق کے برعکس نادرا رجسٹریشن فارم پر کارروائی کی اور پاکستانی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
 
  نادرا ریکارڈ کے مطابق ، جناب محمد ارشد کی تاریخ پیدائش 1970 ہے اور ان کی زوجہ زہرہ انصاری کی تاریخ پیدائش 05.05.1978 ہے، اور ان کے نکاح نامے کے مطابق شادی کی تاریخ 26.08.2006 ہے، جبکہ محمد معین(غیر ملکی) کی تاریخ  پیدائش 10.03.1997 دکھائی گئی ہے جو کہ غیر فطری ہے۔
 
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی ٹری میں کوئی محمد معین (غیر ملکی) نہیں اور مذکورہ شخص ان کی فیملی ٹری میں داخل کرایا گیا ہے۔

 مقدمہ کے اندراج کے بعد ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا غلام علی بابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا غلام محمد شاھ اور  غیر ملکی شہری  محمد معین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک سات مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور گرفتار ملزمان کی تعداد 19 ہے جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی شهری اور ایجنٹ شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں