معروف اداکار شکیل احمد انتقال کرگئے

0
119

کراچی: پی ٹی وی کے لیجنڈ اداکار شکیل احمد مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج  تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

شکیل احمد گزشتہ 4 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کا دل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا۔ ان کے ورثاء میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

شکیل احمد 29 مئی 1938 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 1952 میں بھارت چھوڑ کر پاکستان آگئے تھے۔

اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں