نااہل وفاقیحکومت نے عام آدمی کا جینا محال کردیا ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

0
62

گھوٹکی: صوبائی وزیر برائےانسداد بدعنوانی ، صنعت، تجارت و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے گھوٹکی سٹی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ نااہل وفاقی  حکومت نے عام آدمی کا جینا محال کردیا ہے۔ نااہل اور سلیکٹیڈ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ عمران خان کو گلی گلی کوچوں میں بددعائیں دیتے نظر آ رہے ہیں۔ مسلط نااہل حکمرانوں کی وجہ سے روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 163 سے بھی نیچے چلاگیا ہے۔ سندھ میں پی ٹی آئی پہلے اپنے لوگوں کا تو پرسان حال بنے جو 2013 کے انتخابات میں ان کے ساتھ تھے۔ سندھہ کی عوام نے  آمرانہ طرز حکومت کو نہ کبھی  قبول کیا نہ ہی کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں