سرکاری دفتر میں نیب چھاپے سے قبل ریکارڈ غائب، چوری کا رنگ دے دیا گیا

0
86

کراچی: داؤد چورنگی لانڈھی پر واقع کمپاؤنڈ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد مختلف سرکاری دفاتر (اسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری، مختیار کار گڈاپ آفس، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملیر، زکوۃ کونسل آفس ملیر، یوسی آفس داؤد چورنگی) کے تالے توڑ کر ان میں موجود قیمتی ریکارڈ چرا کر لے گئے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا اصل ہدف مختیار کار گڈاپ آفس، مختیار کار آفس ابراہیم حیدری تھا مگر اس واقعہ کو عام چوری کا رنگ دینے کے لئے مختلف غیر اہم دفاتر کے بھی تالے توڑ کر فائلوں کو ادھر ادھر پھینک دیا تھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع کے مطابق نیب نے چھاپہ مار کر ریکارڈ لے کر جانا تھا مگر اس سے پہلے ہی مقامی افسران نے اپنے گھناؤنے کرتوت چھپانے کے لئے سازش کے تحت دفاتر کے تالے توڑ کر خودساختہ چوری کا ڈرامہ رچایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں