سعودی عرب، بھنگ اور ایمفیٹا مائن کی تقسیم کے الزام میں ایتھوپیا کے دو شہری گرفتار

0
12

کراچی: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول نے نجران کے علاقے میں ایتھوپیا کی قومیت رکھنے والے دو افراد کو بھنگ اور ایمفیٹامائن کو فروغ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ یہ دو افراد سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے میں بھی ملوث تھے۔ قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی سمگلنگ یا فروغ کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے ٹول فری نمبر 995 پر اطلاع دی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں