وزیرِ اعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودیہ عرب روانہ

0
148

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم ‏شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے اور تیرہ رکنی وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور رُکن قومی اسمبلی محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔ قومی قیادت کا ایک ساتھ بین الاقوامی دورے پر روانہ ہونا وحدت کے لیے خوشگوار آغاز ہے۔

وفد میں بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے روانگی سے قبل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے محسن اور سعودی عرب کے ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم آج حجاز مقدس روانہ ہورہے ہیں مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ 28 سے 30 اپریل کا یہ دورہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف صاحب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ‏جو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، پرجوش اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے اور مثالی دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا۔ ‏چارسال کے دور گھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہونے جارہی ہے، استحکام، ترقی اور خوش حالی کی منزل کا پھر سے آغاز مبارک ہو۔ عمرہ اور روضہ رسولؐ پاک پر حاضری کی برکتیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔ سعودی عرب پاکستان دوستی ہمیشہ زندہ باد۔

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان 2021 میں 44 اور 2019 میں 39 رکنی وفد اپنے ہمراہ سعود ی عرب لے گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں